ابوظہبی پر یمنی حوثیوں کا حملہ،3 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں آگ لگنے کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے

1763865
ابوظہبی پر یمنی حوثیوں کا حملہ،3 افراد ہلاک

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں آگ لگنے کے دو واقعات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

اماراتی پولیس کے مطابق، ابوظبی میں مصفح کے علاقے میں 3 آئل ٹینکرز میں آگ لگی جبکہ ابوظبی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو تعمیراتی علاقے کو آتشزدگی ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق حادثات کے مقامات پر چھوٹے ڈرون دیکھے  گئے تھے جبکہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اماراتی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ مصفح کے مقام پر میں تین  آئل ٹینکر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

ایجنسی کے مطابق ہلاک افراد میں دو بھارتی اور ایک پاکستانی شامل ہے۔

دوسری جانب ابوظبی  ہوائی اڈے پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

 دریں اثنا، یمن کے حوثی باغیوں نے ابوظبی میں ڈرون حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

حوثی ملیشیا کے ترجمان کے مطابق امارات کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور جلد حملوں کے حوالے سے مزید معلومات فراہم کی جائے گی۔



متعللقہ خبریں