ایران، ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی اینی میشن انعام کی حقدار

اینیمیشن میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانیوں کے  کنٹرول میں ہونے والاایک روبوٹ حویلی کے لان میں داخل ہوتا ہے

1763032
ایران، ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کی اینی میشن انعام کی حقدار

ایران میں ایک اینیمیشن جاری کی گئی ہے جس میں جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا حکم دینے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مذہبی رہنما علی خامنہ ای کی ویب سائٹ "khamenei.ir" پر پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر منعقدہ اینیمیشن مقابلہ میں قاتلانہ حملے پر مشتمل ایک  اینیمیشن کو انعام کا حقدار ٹہرایا گیا۔

اینیمیشن میں دکھایا گیا ہے کہ ایرانیوں کے  کنٹرول میں ہونے والاایک روبوٹ حویلی کے لان میں داخل ہوتا ہے جہاں ٹرمپ سابق وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور کئی دیگر افراد کے ساتھ فلوریڈا کی اپنی حویلی، مار-ا-لاگو میں گولف کھیل رہے ہوتے ہیں۔

اس کے بعد سکرین پر انگریزی میں "سلیمانی کا قاتل اور حکم دینے والا اس کی قیمت ادا کرے گا" کا پیغام ظاہر ہوتا ہے اور ایک ڈرون ٹرمپ کو نشانہ بناتا ہے۔ اینی میشن کے آخر میں انگریزی اور عربی میں "Revenge is Certain" کا پیغام دیا گیا ہے۔

ایران کی طرف سے شائع کردہ اینیمیشن کے بارے میں ایک صحافی نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی کی پریس کانفرنس میں ایک سوال اٹھایا۔

ساکی، جنہوں نے ٹرمپ کو دھمکی آمیزاینی میشن  کی کھلے عام مذمت نہیں کی، اس سوال پر کہ "کیا انٹیلی جنس اداروں کے پاس  ٹرمپ کو تحفظ فراہم کرنے کا کوئی منصوبہ ہے"، نے کہا کہ وہ انٹیلی جنس کے کام کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کر سکتیں۔



متعللقہ خبریں