امریکہ، انتخابات کے دوران خطرات کے پیش نظر ایک افسر ی تعیناتی

"انتخابی خطرات افسر" 18 رکنی انٹیلی جنس کمیونٹی کے اندر تمام انتخابی حفاظتی کوششوں کو مربوط کرنے کا ذمہ دار ہوگا

1763055
امریکہ، انتخابات کے دوران خطرات کے پیش نظر ایک افسر ی تعیناتی

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روس، چین اور دیگر کی جانب سے انتخابی خطرات کا جواب دینے کے لیے انٹیلی جنس کو مربوط کرنے کے لیے ایک اعلی افسر کی تعیناتی کی ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینس کے ترجمان نکول ڈی ہائے نے اعلان کیا کہ جیفری وچ مین کو "انتخابی خطرات کا افسر" مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی ہائے  نے کہا کہ جیفری وچ مین نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اور بشمول اعلیٰ انسداد انٹیلی جنس اور سائبر مشنز 30 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دی ہیں۔

"انتخابی خطرات افسر" 18 رکنی انٹیلی جنس کمیونٹی کے اندر تمام انتخابی حفاظتی کوششوں کو مربوط کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام سائبر حملوں کا پتہ لگانے اور ان کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس یونٹس کی کوششیں نئے تعینات ہونے والے اہلکار کے تعاون سے انجام دی جائیں گی۔

 



متعللقہ خبریں