شمالی  کوریا نے مشرقی جانب مزید ایک غیر تشریح کردہ میزائل  کی آزمائش کی ہے

شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی  نے 12 جنوری کو اطلاع دی تھی کہ ملک میں ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے

1762553
شمالی  کوریا نے مشرقی جانب مزید ایک غیر تشریح کردہ میزائل  کی آزمائش کی ہے

جنوبی کوریائی فوج  کا کہنا ہے کہ  شمالی  کوریا نے مشرقی جانب  غیر تشریح کردہ  ایک میزائل  کی آزمائش کی ہے۔

جنوبی کوریا کے جنرل اسٹاف کے بیان میں میزائل کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی  گئیں۔

تازہ ترین میزائل تجربہ، جسے صرف ایک ہفتے کے اندر تیسرے ٹیسٹ کے طور پر ریکارڈ کیا گیا ہے، شمالی کوریا کے ہتھیاروں اور میزائل پروگرام کے لیے ساز و سامان فراہم کرنے والی 6 شمالی کوریائی اور 1 روسی  فرم  پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے چند دن بعد ہوا ہے۔

شمالی کوریا کی سنٹرل نیوز ایجنسی  نے 12 جنوری کو اطلاع دی تھی کہ ملک میں ایک ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ کے بھی مشاہدہ کرنے والے  تجربے میں 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر پانی میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے ہائپر سونک میزائل کی آزمائش کی گئی تھی۔

جاپان اور جنوبی کوریا نے 11 جنوری کو اعلان کیا تھا  کہ شمالی کوریا نے "ممکنہ طور پر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے"۔ دونوں ممالک نے بتایا تھا  کہ یہ میزائل آواز سے 10 گنا زیادہ تیز رفتار تھا۔



متعللقہ خبریں