نائیجیریا:مغوی طلبہ میں سے 21 بازیاب کروا لیے گئے

کاتسینہ پولیس کے ترجمان محمد شیخو نے پریس بیان میں بتایا کہ  باکورا نامی علاقے سے اغوا کیے گئے طلبہ میں سے اکیس کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جن کی جسمانی حالت بہتر ہے

1756670
نائیجیریا:مغوی طلبہ میں سے 21 بازیاب کروا لیے گئے

مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں 31 دسمبر کو اغوا کیے گئے طلبہ میں سے اکیس کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

کاتسینہ پولیس کے ترجمان محمد شیخو نے پریس بیان میں بتایا کہ  باکورا نامی علاقے سے اغوا کیے گئے طلبہ میں سے اکیس کو بازیاب کروا لیا گیا ہے جن کی جسمانی حالت بہتر ہے۔

ترجمان نے اغوا شدہ طلبہ کی مجموعی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا البتہ اتنا ضرور کہا کہ  ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ  اساتذہ کے ہمراہ اکیتس دسمبر کو سیر کے لیے جانے والے طلبہ کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں