برازیل نے بحری سفر روک دئیے

برازیل میں اومیکرون ویریئنٹ کے تیز رفتار پھیلاو کی وجہ سے مسافر بردار بحری جہازوں کے سفر عارضی طور پر منسوخ کر دئیے گئے

1756828
برازیل نے بحری سفر روک دئیے

برازیل میں اومیکرون ویریئنٹ کے تیز رفتار پھیلاو کی وجہ سے مسافر بردار بحری جہازوں کے سفر عارضی طور پر منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کے جاری کردہ بیان کے مطابق اومیکرون کے پھیلاو کی وجہ سے تمام مسافر بردار بحری جہازوں کے سفر 21 جنوری تک روک دئیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ ملک کے شعبہ صحت کے حکام کی، حالیہ دنوں میں مسافر بردار بحری جہازوں میں تیزی سے بڑھتے ہوئے، اومیکرون کیسوں سے متعلق وارننگ کو پیش نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صحت کے حکام نے 26 دسمبر سے لے کر اب تک سیاحتی علاقوں سے روانہ ہونے والے بحری جہازوں میں تقریباً 800 کیسوں کی اطلاع دی اور وائرس کے تیز رفتار پھیلاو کے بارے میں متنبہ کیا تھا۔

 رئیو ڈی جینریو بندرگاہ پر لنگر انداز 'MSC پریزیوسا' مسافر بردار بحری جہاز کے مسافروں میں سے 26 افراد میں اور عملے سے 2 افراد میں کووِڈ۔19 کی تصدیق کے بعد مسافروں کو خشکی پر اترنے کے لئے 6 گھنٹے انتظار کرنا پڑا تھا۔



متعللقہ خبریں