امریکہ کا یوکیرین کو روس کے برخلاف تحفظ دینے کا عندیہ

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  جو بائڈن اور ولا دیمر  زیلنسکی  کے درمیان ٹیلی فونک  بات چیت ہوئی

1755972
امریکہ کا یوکیرین  کو روس کے برخلاف تحفظ دینے کا عندیہ

امریکی صدر  جوبائڈن نے   یوکیرینی  صدر ولادیمیر زیلنسکی    کو ضمانت دی ہے  کہ اگر روس نے ان کے ملک پر قبضہ  کرنے کی کوشش کی تو ہمارا ملک اور اس کے اتحادی   بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق  جو بائڈن اور ولا دیمر  زیلنسکی  کے درمیان ٹیلی فونک  بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران بائیڈن نے زیلنسکی کو بتایا، "امریکہ، اس کے اتحادی اور شراکت دار یوکرین پر مزید روسی حملے کی صورت میں فیصلہ کن جواب دیں گے۔"

دونوں رہنماؤں نے اگلے ہفتے  منعقد ہونے والے  نیٹو ۔روس کونسل میں دوطرفہ اسٹریٹجک استحکام کے مذاکرات کے لیے بھی اپنی حمایت کا اظہار کیااور یورپی سلامتی و تعاون تنظیم میں سفارتی کوششوں میں تعاون کا اعادہ کیا۔

بائیڈن نے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، ڈونباس میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اعتماد سازی کے اقدامات اور منسک معاہدے کے نفاذ کے لیے فعال سفارت کاری کا بھی عندیہ دیا۔



متعللقہ خبریں