اقوام متحدہ: سوڈان میں 1900 ٹن خوراک لُوٹ لی گئی

عالمی ادارہ برائے خوراک WFP کے ایک آفس پر حملہ کر کے ایک ماہ تک تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار افراد کے لئے کافی 1900 ٹن خوراک کو لُوٹ لیا گیا ہے: سٹیفن دوجارک

1754762
اقوام متحدہ: سوڈان میں 1900 ٹن خوراک لُوٹ لی گئی

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے شہر فاشر میں عالمی ادارہ برائے خوراک WFP کے ایک ماہ تک تقسیم کے لئے جمع خوراک کے ذخیرے کو لُوٹ لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ سیکرٹری دفتر کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے اقوام متحدہ کی عمارتوں اور سازو سامان پر حملوں اور ان کی لوٹ مار کی شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سوڈان کے شہر الفاشر میں 28 دسمبر کی شام WFP کے ایک آفس پر حملہ کر کے ایک ماہ تک تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار افراد کے لئے کافی 1900 ٹن خوراک کو لُوٹ لیا گیا ہے۔

دوجارک نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹرس نے سوڈان حکومت سے اپیل کی ہے کہ ملک میں اقوام متحدہ کی محفوظ امدادی کاروائیوں کے لئے سکیورٹی کی فضا یقینی بنائی جائے۔



متعللقہ خبریں