ملکی فوج کم جونگ ان سے وفاداری کا عہد کرے:شمالی کوریائی میڈیا

روڈونگ سن مون نامی اخبار  کے ایک مقالے میں ملکی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ کم جونگ ان کی جان کی حفاظت ہر قیمت پر ممکن بناتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں

1754604
ملکی فوج کم جونگ ان سے وفاداری کا عہد کرے:شمالی کوریائی میڈیا

شمالی کوریا کے  فوجیوں سےمطالبہ کیا گیا ہے کہ  وہ لیڈر کم  جونگ ان سے وفاداری اور ان کے دفاع کا وعدہ کریں ۔

 کم جونگ ان کے  ملکی فوج کے سربراہ کی حیثیت سے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر کوریا کی لیبر پارٹی کے سرکاری نشریاتی ادارے  کے روڈونگ سن مون نامی اخبار  کے ایک مقالے میں ملکی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ کم جونگ ان کی جان کی حفاظت ہر قیمت پر ممکن بناتے ہوئے ان کی سلامتی کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔

مقالے میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ  ریاست اور عوام ملک فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کےلیے تعاون کرے اور ملکی نظام کو سماجیو فلاحی حیثیت دلوانے کے لیے کم جونگ ان کی قیادت کی حمایت کرے۔

 



متعللقہ خبریں