صومالیہ: صدر فرماجو نے وزیر اعظم روبلے کو معطل کر دیا

صدر محمد فرماجو نے وزیر اعظم محمد حسین روبلے اور بحریہ کے کمانڈر عباس امین علی کو بدعنوانی اور سرکاری مال کے غلط استعمال کے الزام میں معطل کر دیا

1752978
صومالیہ: صدر فرماجو نے وزیر اعظم روبلے کو معطل کر دیا

صومالیہ کے صدر محمد فرماجو نے وزیر اعظم محمد حسین روبلے اور بحریہ کے کمانڈر عباس امین علی کو بدعنوانی اور سرکاری مال کے غلط استعمال کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔

صومالیہ صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق "وزیر اعظم محمد حسین روبلے نے اپنے بارے میں بد عنوانی اور سرکاری مال کے غلط استعمال کے الزامات سے جاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے 26 دسمبر کو نئے وزیر دفاع کی تعیناتی کی لہٰذا تفتیش کی تکمیل تک وزیر اعظم کے عہدے اور اختیار کو معطل کر دیا گیا ہے"۔

صدر فرماجو وزیر اعظم روبلے کو ملکی انتظام چلانے میں ناکامی کا قصور وار ٹھہراہ رہے ہیں جبکہ وزیر اعظم روبلے کا موقف ہے کہ صدر نے قصداً انتخابات کو موخر کیا ہے۔

صومالیہ میں حزب اختلاف کے صدارتی امیدواروں نے ملک میں جاری اسمبلی انتخابات کے غیر شفاف ہونے کا دعوی کیا اور یکم دسمبر کو بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔

انتخابی شیڈول میں تاخیر کی وجہ سے ملک میں تشدد کے واقعات شروع ہو گئے۔ وزیر اعظم روبلے کے معاملات کو اپنے ہاتھ میں لینے سے تناو میں تو کمی آئی لیکن روبلے اور صدر فرماجو کے درمیان اختیارات کی بحث کا آغاز ہو گیا۔

واضح رہے کہ صومالیہ قومی اسمبلی کے انتخابات 16 نومبر کو شروع ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں