ایتھوپیا، تیگرے محاذ نے پس قدمی کرنے کا فیصلہ کر لیا

محاذ کے صدر دبریستیون گیبرے مائیکل  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط روانہ کرتے ہوئے قیام امن کے لیے  فوجوں کو پس قدمی کرنے   کی اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے

1750318
ایتھوپیا، تیگرے محاذ نے پس قدمی کرنے کا فیصلہ کر لیا

ایتھوپیا  میں مرکزی حکومت کے برخلاف بغاوت چھیڑنے والے تیگرے  عوامی نجات محاذ  نے پس قدمی کرنے کے فیصلے کی اطلاع دی  ہے۔

محاذ کے صدر دبریستیون گیبرے مائیکل  نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو خط روانہ کرتے ہوئے قیام امن کے لیے  فوجوں کو پس قدمی کرنے   کی اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گیبرے مائیکل نے   اپنے خط میں لکھا ہے کہ انہوں  نے تیگرے عوام اور تیگرے  علاقائی انتظامیہ کے نام پر  میں  سرحد پار موجود تمام تر تیگرے  دستوں کو امن کےقیام کے لیے فی الفور  پیچھے ہٹنے کی اپیل کرتا ہوں۔

محاذ کے ترجمان  ریدا  کا کہنا ہے کہ ان کے فوجی دستے  امہارا اورآفار علاقوں کو لوٹ گئے ہیں۔

یا د رہے کہ اقوام متحدہ نے 17 دسمبر کو ایتھوپیا کے تمام تر فریقین کو سویلین کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پامالیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے فی الفور اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تھی۔

 



متعللقہ خبریں