ایتھیوپیا:تیگرائے محاذ کےخلاف آپریشن،اہم شاہراہ پر ملکی فوج کا قبضہ

ایتھوپیئن فوج نے  تیگرائے آزادی عوام نامی باغی محاذ کے زیر قبضہ والڈیا ماکالہ نامی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیاہے

1746240
ایتھیوپیا:تیگرائے محاذ کےخلاف آپریشن،اہم شاہراہ پر ملکی فوج کا قبضہ

ایتھوپیئن فوج نے  تیگرائے آزادی عوام نامی باغی محاذ کے زیر قبضہ والڈیا ماکالہ نامی شاہراہ پر کنٹرول حاصل کر لیاہے۔

مقامی پریس کےمطابق، باغی گروپ کے خلاف جاری آپریشنز کےنتیجےمیں متعدد قصبوں سے اس محاذ کاصفایا بھی کر دیا گیا ہے۔

ان قصبوں میں آرجو،فوکیسا اور بورین بھی شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ  ملک کے شمالی علاقوں میں موجود باغیوں کے تیگرائے کےبعدامہارا اورافارنامی صوبوں پر حملوں  کے نتیجے میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کر گیا تھا۔

ملکی فوج زیرقبضہ علاقوں کی  واپسی کےلیے کوشاں ہےمگر جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری  ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں