پیرو: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 5 فوجی ہلاک

پیرو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے

1745016
پیرو: فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 5 فوجی ہلاک

جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 5 فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیرو ائیر فورس کے جاری کردہ بیان کے مطابق MI-171SH فوجی ہیلی کاپٹر نے دارالحکومت لیما کے جارج شاویز انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پوکالپا کے لئے پرواز لی اور صوبہ ہوواروچیری میں گِر کر تباہ ہو گیا۔

سپٹنک کی خبر کے مطابق ہیلی کاپٹر میں عملے کے 5 افراد سوار تھے جو جائے حادثہ پر ہلاک ہو گئے ہیں۔

واقعے کی وجہ کی تحقیق کی جا رہی ہے۔

 



متعللقہ خبریں