امریکہ کے دورے کے دوران آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا

براستہ انگلینڈ امریکہ پہنچنے والے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم بارنیبی  جوئس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکل آیا

1745248
امریکہ کے دورے کے دوران آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم کا کووِڈ۔19 ٹیسٹ پازیٹو نکل آیا

براستہ انگلینڈ امریکہ پہنچنے والے آسٹریلیا کے نائب وزیر اعظم  اور اتحادی نیشنل پارٹی کے چئیر مین بارنیبی  جوئس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت نکلا ہے۔

اطلاع کے مطابق بارنیبی جوئس، آسٹریلیا حکومت کے نئے سوشل میڈیا ضوابط کی منصوبہ بندی سے متعلقہ کاروائیوں پر مذاکرات کے لئے واشنگٹن کے دورے پر ہیں۔ واشنگٹن میں آسٹریلیا نشریاتی ادارے کے لئے انٹرویو میں جوئس نے خیال ظاہر کیا ہے کہ وہ لندن میں کووِڈ۔19 میں مبتلا ہوئے ہیں۔

انہوں ںے کہا ہے کہ انہوں نے کووِڈ۔19 ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہیں۔ ٹانگوں میں درد اور تھکن کے علاوہ وہ کوئی تکلیف محسوس نہیں کر رہے حتّی کہ انہیں اس کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ بیمار ہیں بھی یا نہیں۔

انہوں نے کہا ہے ایک ہوٹل کے کمرے میں 10 روزہ قرنطینہ نے انہیں مایوس کیا ہے۔ ہاں اگر ٹیلی ویژن پر کرکٹ میچ ہو تو زیادہ اچھا رہے گا۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن نے بھی اپنے معاون کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی اور ان کی فوری صحتیابی کی تمّنا ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بارنیبی کا کووِڈ۔19 ویکسین کورس مکمل ہے اور جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ ویکسین کے بعد بیماری کے اثرات شدت کھو دیتے ہیں۔ اسی وجہ سے ویکسین نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ میں نہایت بے صبری سے ان کی صحتیابی کا منتظر ہوں۔



متعللقہ خبریں