امریکہ کی PKK/YPG کے دہشت گردوں کے ساتھ مسلح فوجی مشقیں
تین ٹینکوں اور چند بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کی جانے والی ان فوجی مشقوں میں دہشت گردوں کو گائیڈڈ میزائلوں کے استعمال کی بھی تربیت دی گئی
1744772

امریکی فوج نے شام کے علاقے دیر الزور میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کیں۔
مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی فورسز نے دیر الزور کے مغرب میں واقع صحرا 'ابو حاشب' میں دہشت گردوں کے ساتھ فوجی مشقیں کیں۔
تین ٹینکوں اور چند بکتر بند گاڑیوں کے ساتھ کی جانے والی ان فوجی مشقوں میں دہشت گردوں کو گائیڈڈ میزائلوں کے استعمال کی بھی تربیت دی گئی۔
فوجی مشقوں کے لئے، دیرالزور کے جوار میں اور ایرانی گروپوں اور روسی فوج کی موجودگی کے علاقے صالحئیے کا انتخاب بھی مرکز توجہ بنا۔ صالحئیے کا علاقہ اس وقت بشار الاسد فورسز کے زیرِ کنٹرول ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اسپیشل فورسز نے یکم دسمبر کو شام کی شمال مشرقی تحصیل حاسکہ میں بھی PKK/YPG کے سینکڑوں دہشت گردوں کے لئے مسلح تربیت کا آغاز کیا تھا۔