نائیجیریا میں آپریشن،58 افراد گرفتار

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام سے متاثرہ صوبے بورنو میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن میں 58 افراد گرفتار کیے گئے

1743981
نائیجیریا میں آپریشن،58 افراد گرفتار

نائیجیریا میں دہشتگرد تنظیم بوکو حرام سے متاثرہ صوبے بورنو میں مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن میں 58 افراد گرفتار کیے گئے۔

صوبائی پولیس کمشنر عمر عبدو نے بتایا کہ  حفاظتی قوتوں نے  مائدوگوری،باما اور ہا وول نامی علاقوں میں آپریشن کیا ۔

ان آپریشنز کے نتیجے میں58افراد گرفتار کیے گئے جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ۔

نائیجیریا میں سن 2008  کے دوران کسانوں اور چرواہوں کے درمیان ہوئے پر تشدد واقعات  سن 2015 سے اب اغوا برائے تاوان اور رہزنی میں بدل چکے ہیں۔

ملک بھر میں تین ماہ کے دوران ہوئے مسلح حملوں میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

 گزشتہ سال اپریل تا جولائی  کے درمیان کیے گئے آپریشن کے تحت 2504افراد کو گرفتار جبکہ 207 مغویوں کو بازیاب کروایا گیا ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں