روسی و امریکی صدور کی ویڈیو کال،یوکرین پر بات ہوگی
اس بات چیت کے دوران امریکی صدر یوکرینی سرحد پر تعینات روسی فوج کی سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کریں گے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کی حمایت کی توثیق کریں گے
1743629
امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن منگل سات دسمبر کو ویڈیو کال پر براہ راست رابطہ کریں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، دونوں رہنما یوکرین کی کشیدہ صورتحال پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
اس بات چیت کے دوران امریکی صدر یوکرینی سرحد پر تعینات روسی فوج کی سرگرمیوں پر خدشات کا اظہار کریں گے اور یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے امریکہ کی حمایت کی توثیق کریں گے۔
اس کے علاوہ دیگر موضوعات میں اسٹریٹجک استحکام، سائبر اور علاقائی اموربھی شامل ہیں۔
دوسری جانب ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ ویڈیو کال کے دوران دوطرفہ تعلقات اور جون میں جنیوا سربراہی اجلاس میں طے ہونے والے معاہدوں پر عملدرآمد کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔