چین کے ہائپر سونک اسلحے سے خطے میں تناو بڑھے گا: امریکہ
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر سونک ہتھیاروں کے حصصل کی کوششں سے خطے میں تناؤ بڑھے گا اور عزم ظاہر کیا کہ امریکہ چین سے لاحق خطرات کو روکنے کی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے
![چین کے ہائپر سونک اسلحے سے خطے میں تناو بڑھے گا: امریکہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/2573/39d4/c6c3/61a88861583c2.jpg?time=1736811471)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے ہائپر سونک ہتھیاروں کے حصصل کی کوششں سے خطے میں تناؤ بڑھے گا اور عزم ظاہر کیا کہ امریکہ چین سے لاحق خطرات کو روکنے کی صلاحیت برقرار رکھنے کے لیے پر عزم ہے۔
خبر کے مطابق، امریکی سیکریٹری دفاع نے یہ بیان سیول میں اپنے جنوبی کوریائی ہم منصب کے ساتھ سالانہ سلامتی مذاکرات کے بعد دیا جس میں چین، شمالی کوریا سے ممکنہ خطرے اور اتحادیوں کو درپیش دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی۔
لائیڈ آسٹن نے جولائی میں چین کی جانب سے ہائپرسونک ہتھیار کے تجربے کے تناظر میں کہا کہ ہمیں فوجی صلاحیتوں کے حوالے سے خدشات ہیں جن کا چین تعاقب کررہا ہے،دوبارہ ان صلاحتیوں کے حصول کی کوششیں خطے میں تناؤ بڑھا رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ہم کیوں چین کو اپنے لیے تیز رفتار چیلنج سمجھتے ہیں۔
امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ہم چین سے خود کو اور اپنے اتحادیوں میں لاحق ممکنہ خطرات سے بچانے اور روکنے کے لیے صلاحتیں برقرار رکھیں گے۔
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع نے بھی کہا کہ اتحادیوں کا اس بات پر سمجھوتہ ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں مستقل امن کے حصول کے لیے جنوبی اور شمالی کوریا اور شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سابقہ وعدوں پر مبنی سفارت کاری اور بات چیت ضروری ہے۔