خطہ ایشیا ایک نئی صارف منڈی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ

وزیر چاوش اولو  نے ترکمانی دارالحکومت عاشق آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ  کے اجلاس میں شرکت کی

1739560
خطہ ایشیا ایک نئی صارف منڈی کے طور پر ابھر رہا ہے۔ ترک وزیر خارجہ

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو  کا کہنا ہے کہ ایشیا   نہ صرف پیداواری مرکز  کے طور پر ہی نہیں بلکہ عظیم ترین کھپت منڈی کی حیثیت سے بھی ابھرا ہے۔

وزیر چاوش اولو  نے ترکمانی دارالحکومت عاشق آباد میں منعقدہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزرا خارجہ  کے اجلاس میں شرکت کی۔

چاوش اولو نے عالمی ترسیل چین  میں  تاریخی نوعیت کی تبدیلیاں رونما ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایشیا نہ صرف ایک پیداواری مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے بلکہ سب سے بڑی صارف  مارکیٹ بھی بنتا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت ہم سب کے لیے اہم مواقع پیش کرتی ہے۔ ای سی او کو ایشیا اور یورپ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کے پل کے طور پر کام کرنا چاہیے۔"

وزیر چاوش اولو نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ  ہمیں "ٹرانسپورٹیشن اور لاجسٹکس کوریڈورز" پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور میں عالمی تجارت سے صرف اسی صورت میں زیادہ فائدہ ہو سکتا ہے جب ہم علاقائی تجارت اور رابطے کو بہتر بنائیں۔

عاشق آباد سربراہی اجلاس کے 28 نومبر کو منعقد ہونے کی توضیح کرنے والے چاوش اولو نے بتایا کہ 29 برس  قبل  ہم نے 7 نئے  ارکان کا خیر مقدم کیا تھا، آج ہم ہمیشہ سے کہیں انضمام کے حامل ہیں اور طے پانے والے معاہدے ان روابط کو مزید پختگی دلائیں گے۔



متعللقہ خبریں