سوڈان:معزول وزیراعظم عبداللہ حمدوک عہدے پر بحال،فوج آمادہ ہو گئی
اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اور فوج کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 25 اکتوبر کو فوجی بغاوت کے بعد سے گرفتار کیے گئے حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا
1736598

سوڈانی فوج اقتدار سے ہٹائے گئے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کی بحالی پر متفق ہو گئی ہے۔
فوجی اور سول رہنماؤں کے مطابق، اس حوالے سے سیاسی جماعتوں اور فوج کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق 25 اکتوبر کو فوجی بغاوت کے بعد سے گرفتار کیے گئے حکومتی اہلکاروں اور سیاستدانوں کو بھی رہا کر دیا جائے گا۔
حکام کے مطابق اس معاہدے کے لیے اقوام متحدہ، امریکہ اور دیگر ممالک نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ سوڈان میں فوجی بغاوت کو بین الاقوامی سطح پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
متعللقہ خبریں

مراکش میں جنگلات کی آگ کو بجھانے کی کوشش کے دوران 3 افراد ہلاک
تحقیقات کے نتیجے میں آتشزدگی میں ملوث ہونے کے شبہ میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا