نائجیریا، کشتی غرقاب ہونے سے 7 بچیاں جان بحق

دریائے گاسنیا میں حادثے میں 7 لڑکیوں کی جانیں گئیں جبکہ  3 افراد کو زندہ  بچا لیا گیا

1736363
نائجیریا، کشتی غرقاب ہونے سے 7 بچیاں جان بحق

نائیجیریا کی ریاست جیگاوا میں دریائے گاسنیا میں مسافر کشتی ڈوبنے سے 7 بچیاں جان بحق ہو گئیں۔

جیگاوا پولیس کے تعلقات عامہ کے افسر لاوان شیسو نے ایک بیان میں کہا کہ گافاسا گاؤں سے میولیٹ کنڈیلی کی مذہبی رسم  سے واپسی پر بچوں کے سوار ہونے والی کشتی غرقاب ہو گئی۔

شیسو نے بتایا کہ دریائے گاسنیا میں حادثے میں 7 لڑکیوں کی جانیں گئیں جبکہ  3 افراد کو زندہ  بچا لیا گیا۔

نائیجیریا میں میلاد النبی کو  کئی مہینوں تک شہر شہر منایا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں