سری لنکا میں مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک

ملک میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان ہوا

1732051
سری لنکا میں مختلف حادثات میں 16 افراد ہلاک

سری لنکا میں ایک ہفتے سے جاری شدید بارشوں کے باعث ہونے والی آفات اور حادثات میں 16 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ڈیزاسٹر منیجمنٹ ینٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایک ہفتے سے جاری بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے جانی نقصان ہوا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارشوں سے ہونے والی آفات اور حادثات میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے اور ایک شخص لاپتہ ہے اور زیادہ تر اموات ڈوبنے اور آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں ہوئیں۔

بیان میں کہا گیا کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے 5 ہزار سے زائد افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا، اور یہ بھی بتایا گیا کہ متاثرین نے اپنے رشتہ داروں کے پاس یا ریاست کی طرف سے فراہم کردہ امدادی مراکز میں پناہ لی۔



متعللقہ خبریں