امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکہ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ہاتھ 650 ملین ڈالر مالیت کے ایف۔15 جنگی طیاروں کے ایمونیشن اور متعلقہ سامان کی فروخت کی منظوری دے دی

1729809
امریکہ نے سعودی عرب کے ہاتھ اسلحہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی

امریکہ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے لئے  650 ملین ڈالر مالیت کے ایف۔15 جنگی طیاروں کے، فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے، ایمونیشن اور متعلقہ سامان کی فروخت کی منظوری  کا اعلان کیا ہے۔

امریکہ دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "امریکہ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے ہاتھ اندازاً 650 ملین ڈالر مالیت  کے AIM-120C درمیانی مسافت کے فضاء سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلوں اور متعلقہ سامان کی فروخت کی منظوری کا فیصلہ کیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "منظوری سے متعلقہ ڈکلیریشن کانگریس میں بھیج دیا گیا ہے ۔ فروخت پیکیج میں 280 عدد AMI-120Cدرمیانی مسافت کے میزائل، 596 عدد LAU-128  میزائل فائر کرنے کے پٹڑیاں اور دیگر متعلقہ سامان شامل ہے"۔

بیان کے مطابق مذکورہ میزائل سعودی عرب فضائیہ کے ہینگر میں موجود ایف۔15 طیاروں اور یورو فائٹر ٹائیفون طیاروں میں استعمال کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکہ وزارت خارجہ کی طرف سے فروخت کی منظوری  صرف امریکہ انتظامیہ کے حوالے سے فروخت میں کوئی  قباحت نہ ہونے کا مفہوم رکھتی ہے۔ کانگریس کے، 30 روزہ اوقاتِ کار دوارنیے میں وزارت خارجہ کے فیصلے پر اعتراض نہ کرنے کی صورت میں انتظامیہ خریدار ملک کے ساتھ فروخت پیکیج  کے مندرجات کے بارے میں مذاکرات شروع کر دے گی۔



متعللقہ خبریں