ایرانی ٹینکر پر قبضے کی کوشش،امریکہ کی تردید

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایران کے ان دعوؤں کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاسدرانِ انقلاب نے خلیج عمان میں امریکہ کی جانب سے ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کو ناکام بنایا

1729365
ایرانی ٹینکر پر قبضے کی کوشش،امریکہ کی تردید

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے ایران کے ان دعوؤں کی مذمت کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پاسدرانِ انقلاب نے خلیج عمان میں امریکہ کی جانب سے ایرانی ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش کو ناکام بنایا۔

خبرکے مطابق، امریکی محکمۂ دفاع کے ترجمان جان کربی نے   صحافیوں کو بتایا کہ اُنہیں ایران کے ان دعوؤں کا علم ہوا ہے جو سراسر من گھڑت اور جھوٹے ہیں۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ یہ ایرانی فوج ہی تھی جس نے اکتوبر کے آخر میں ایک تجارتی بحری جہاز پر قبضہ کیا تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی فوج نے اس صورتِ حال پر نظر رکھی تھی البتہ کسی بھی موقع پر جہاز کو تحویل میں لینے یا ایرانی  قوتوںکے ساتھ کسی بھی قسم کے تصادم سے گریز کیا گیا تھا۔

جان کربی کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے خلیج عمان میں تجارتی بحری جہاز کو قبضے میں لیا جانا عالمی قوانین اور جہاز رانی کے ذریعے آزاد تجارت کے حق کی کھلم کھلا خلاف ورزی تھی۔

خیال رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے عالمی قوتوں کے تعاون سے ہونے والے مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں