ایتھیوپیا میں ہنگانی حالت کا نفاذ،اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ایتھیوپیا میں بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات اور ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد طرفین سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کیا ہے

1728547
ایتھیوپیا میں ہنگانی حالت کا نفاذ،اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے ایتھیوپیا میں بڑھتے ہوئے پر تشدد واقعات اور ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد طرفین سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کیا ہے۔

 گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دویارچ کے توسط سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایتھیپوپیا میں بڑھتے  ہوئے پر تشدد واقعات اور ہنگامی حالت کے نفاذ پر ہمیں تشویش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ  ایتھیوپیا اور علاقے میں استحکام خطرے سے دوچار ہے، سرکاری  قوتوں اور تیگرائی  آزادی محاذ جھڑپوں کو فوری طور پر بند کریں اور مکالمت کا راستہ اپنائیں۔

 واضح رہے کہ ملکی حکومت نے  شمال کی جانب پیش قدمی کرنے والے  باغِ گروپ tplf  کے حملوں کے باعث گزشتہ روزس ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا تھا۔

ملک میں وفاقی فوج اور TPLF کے درمیان گزشتہ سال نومبر سے جھڑپں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں