ایتھوپیا: باغی TPLF کے فوجی تربیتی مرکز پر فضائی حملہ

ایتھوپیا کی فوج کی طرف سے، باغی ٹگرے پیپلز لبریشن فرنٹ کے فوجی تربیتی مرکز پر فضائی حملہ، تربیتی مرکز تباہ

1728799
ایتھوپیا: باغی TPLF کے فوجی تربیتی مرکز پر فضائی حملہ

ایتھوپیا کی فوج نے، باغی ٹگرے پیپلز لبریشن فرنٹ TPLF کے فوجی تربیتی مرکز پر فضائی حملہ کیا۔

ایتھوپیا FANA ٹیلی ویژن کے مطابق حملہ، ملک کے شمالی علاقے 'آدی ہاگریا' میں کیا گیا۔ حملے میں علاقے میں موجود TPLF کے فوجی تربیتی مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایتھوپیا ائیر فورس حالیہ دنوں میں فضائی حملے کر کے TPLF کے اسلحہ ڈپووں، فوجی تربیتی مراکز، اسلحے اور دیگر فوجی سامان کے پیداواری مراکز کو ہدف بنا رہی ہے۔

ملک کے شمال میں 11 ماہ سے جاری جھڑپوں کی وجہ سے تقریباً 2،5 ملین افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں اور علاقے میں 5 ملین افراد کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں