ایران کو جوہری اسلحے سے روکنے کا بہترین راستہ سفارتی مکالمت ہے:بائیڈن

امریکی صدر  جو بائیڈن نے  کہا ہے کہ ایران کو جوہری اسلحے کے حصول سے روکنے کےلیے بہترین راستہ سفارتی مکالمت ہے

1727593
ایران کو جوہری اسلحے سے روکنے کا بہترین راستہ سفارتی مکالمت ہے:بائیڈن

 امریکی صدر  جو بائیڈن نے  کہا ہے کہ ایران کو جوہری اسلحے کے حصول سے روکنے کےلیے بہترین راستہ سفارتی مکالمت ہے ۔

 روم میں جی 20 اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  اجلاس کافی مفید رہا جس میں  برطانوی وزیراعظم بورس جانسن ، جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور فرانس کے صدر امانویل ماکروں سے بات چیت میں اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کو جوہری اسلحے کے حصول سے روکنے کے لیے  سفارتی مکالمت بہترین راستہ ہے۔

بائیڈن نے کہا کہ  ہم نے اپنی ملاقاتوں میں ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کے آغاز کی حوصلہ افزائی کرنے کی بھی تائید کی ۔

ایران پر مزید پابندیوں کے حوالےسے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران نے اس مسئلے کے حل میں  نیک نیتی نہیں دکھائی تو ایسا ہوسکتا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں