برازیل، آگ بجھانے والے عملے کے 9 افراد کے لیے غار ان کی قبر بن گئی

تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے غار کے منہدم ہونے سے  10 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے

1727417
برازیل، آگ بجھانے والے عملے کے 9 افراد کے لیے غار ان کی قبر بن گئی

برازیل میں   سول فائر بریگیڈ عملے  کی تربیت  کے دوران غار منہدم ہونے سے 9 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

صوبے ساؤ پالو     کے شہر آلتینو پولیس میں آگے بجھانے والے   عملے کے 28 ارکان کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والے غار کے منہدم ہونے سے  10 افراد ملبے تلے دب گئے جن میں سے 9 اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایک شخص کو اسپتال میں زیر علاج لے لیا گیا ہے تو معمولی چوٹیں آنے والے چھ افراد کو مرہم پٹی کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا  ہے کہ یہ حادثہ موسلا دھار بارشوں سے لرزش اراضی کے باعث   پیش آیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں