کورونا وباء کے بعد پہلی دفعہ بالمشافہ جی۔20 سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے

کورونا وائرس وباء کے بعد پہلی دفعہ بالمشافہ جی۔20 سربراہی اجلاس اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو رہا ہے

1725697
کورونا وباء کے بعد پہلی دفعہ بالمشافہ جی۔20 سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے

کورونا وائرس وباء کے بعد پہلی دفعہ جی۔20 سربراہی اجلاس اٹلی کے دارالحکومت روم میں منعقد ہو رہا ہے۔

30 تا 31 اکتوبر کو روم میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس میں اٹلی کی، یکم دسمبر 2020 کو سعودی عرب سے وصول کردہ، ٹرم چئیر مین شپ کا دورانیہ مکمل ہو جائے گا۔

اجلاس میں سربراہان کثیر الفریقیت، مساوات، صحت کی خدمات تک رسائی کی ضمانت، مستقبل میں پیش آ سکنے والے اتفاقی حالات کے مقابل مزاحمتی قوت کی تشکیل اور عمومی رفاح کے بارے میں نئے عزائم پر بات کریں گے۔

اجلاس کے بعد اٹلی ٹرم چئیر مین شپ انڈونیشیا کے حوالے کر دے گا۔

اجلاس میں صدر رجب طیب ایردوان ترکی کی نمائندگی کریں گے۔ اجلاس میں انگلینڈ کے وزیر اعظم بورس جانسن اور فرانس کے صدر امانوئیل ماکرون سمیت کثیر تعداد میں حکومتی سربراہان کی شرکت متوقع ہے۔

صدر ایردوان اجلاس کے دوران عالمی سربراہان سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ چانسلر اینگیلا مرکل متوقع اجلاس میں آخری دفعہ بحیثیت چانسلر شرکت کریں گی۔

اجلاس میں ترکی، امریکہ، روس، جاپان، کینیڈا، جرمنی، فرانس، آسٹریلیا، برازیل، ارجنٹائن، بھارت، چین، انڈونیشیا، میکسیکو، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا اور یورپی یونین کے ساتھ ساتھ میزبان ملک کے مدعو کردہ ممالک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ، عالمی بینک، اقتصادی تعاون و ترقی تنظیم، عالمی تجارت تنظیم بین الاقوامی ورکنگ گروپ اور اقوام متحدہ جیسے بین الاقوامی اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔

روس کے صدر ولادی میر پوتن، جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیدہ ، میکسیکو کے صدر اینڈرس مینوئیل لوپز ابراڈور اور چین کے صدر شی جن پنگ اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے۔



متعللقہ خبریں