افغان اجلاس میں شرکت سے امریکہ نے معذرت کر دی

چین اور پاکستان کے بھی شریک ہونے والے اس اجلاس میں  طالبان کی جانب سے ایک وفد روانہ کرنے کی توقع کی جارہی ہے

1721830
افغان اجلاس میں شرکت سے امریکہ نے معذرت کر دی

کل منعقد ہونے والے افغانستان  کے موضوع پر   اجلاس  میں  امریکہ  شرکت نہیں کرے گا۔

امریکی دفتر خارجہ  کے ترجمان نیڈ پرائس   نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  20 اکتوبر کو روسی دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہونے والے افغان اجلاس میں امریکی  نمائندہ شریک نہیں ہو گا۔  تا ہم،  آئندہ کے اجلاس میں  ہم شرکت کرنے کے منتظر رہیں گے، البتہ اس ہفتے  ہم شرکت نہیں کر سکیں گے۔

انہوں  نے امریکہ کی عدم شراکت کی وجہ کے  طور پر لاجسٹک مسائل  کا بہانہ بناتے ہوئے  روسی قیادت کے اجلاس کے تعمیری  ثابت ہونے کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

چین اور پاکستان کے بھی شریک ہونے والے اس اجلاس میں  طالبان کی جانب سے ایک وفد روانہ کرنے کی توقع کی جارہی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں