اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کے لئے انسانی امداد

اقوام متحدہ نے افغانستان پہنچانے کے لئے 100 ٹن سے زائد انسانی امداد ازبکستان بھیج دی

1721170
اقوام متحدہ کی طرف سے افغانستان کے لئے انسانی امداد

اقوام متحدہ نے افغانستان پہنچانے کے لئے 100 ٹن سے زائد انسانی امداد ازبکستان بھیج دی ہے۔

اقوام متحدہ مہاجرین ہائی کمیشن UNHCR کے وسطی ایشیاء نمائندہ دفتر سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق حالیہ 3 دنوں میں اقوام متحدہ نے 100 ٹن سے زائد انسانی امداد افغانستان بھیجنے کے لئے ازبکستان کے افغان سرحد سے قریب واقع ترمز ائیر پورٹ پہنچائی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ تین طیاروں کی مدد سے بھیجی گئی انسانی امداد بنیادی اشیائے ضروریہ پر مشتمل ہے اور ترمز ائیر پورٹ سے امداد ٹرالروں پر لاد کر ترمز۔خیراتان سرحدی چوکی سے افغانستان کے شہر مزار شریف پہنچائی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اقوام متحدہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ افغانستان کے لئے انسانی امداد پر مشتمل تین طیارے ترمز پہنچیں گے۔ 32 ٹن انسانی امداد کے سامان سے لدا پہلا طیارہ 15 اکتوبر کو ترمز ائیر پورٹ پر اترا تھا۔



متعللقہ خبریں