ہیٹی:مسیحی مبلغین کی بازیابی کےلیے کوششیں جاری

ہیٹی کے سکیورٹی حکام کے مطابق، "400 ماؤزو" نامی گینگ نے سترہ افراد کے اس گروپ کو گزشتہ  ہفتے کے روز پورٹ او پرنس کے قریب اغوا کیا تھا جن کی بازیابی کےلیے کوششیں جاری ہیں

1721043
ہیٹی:مسیحی مبلغین کی بازیابی کےلیے کوششیں جاری

 ہیٹی میں سولہ امریکی مسیحی مبلغین اور ایک کینیڈین شہری کی بازیابی کی کوششیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ مغویوں میں مسیحی مبلغین اور ان کے بچے شامل ہیں۔

ہیٹی کے سکیورٹی حکام کے مطابق، "400 ماؤزو" نامی گینگ نے سترہ افراد کے اس گروپ کو گزشتہ  ہفتے کے روز پورٹ او پرنس کے قریب اغوا کیا تھا۔

ہیٹی گزشتہ کئی سالوں سے سیاسی انتشار اور مجرمانہ تشدد سے دوچار ہے جبکہ باشندوں کی تعداد کے حوالے سے اس ملک میں اغوا کی کارروائیوں کی شرح دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے۔



متعللقہ خبریں