آسٹریلیا : ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کھیپ پکڑی گئی
آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر بنتی ہے
1720749
آسٹریلیا میں پولیس نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ہیروئن کی کھیپ پکڑ لی۔
خبر کے مطابق، آسٹریلوی پولیس کی جانب سے پکڑی گئی ہیروئن کا وزن 450 کلو گرام ہے جس کی مالیت بین الاقوامی منڈی میں 104 ملین ڈالر بنتی ہے۔
آسٹریلوی پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات ملائیشیا سے بحری جہاز کے ذریعے ٹائلوں کے کنٹینر میں آسٹریلیا کے شہر ملبورن کے ایک بزنس مین کے نام بھیجی گئی تھی۔
پولیس کی جانب سے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے تاہم اس شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔