امریکی وفد کی طالبان نمائندوں کے ساتھ ملاقات
طالبان کا جائزہ ان کے بیانات کے حوالے سے نہیں ان کے حملوں کے حوالے سے لیا جائے گا: نیڈ پرائس
امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں طالبان کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار، پیشہ وارانہ اور مثبت ماحول میں طے پائی ہے۔
افغانستان سے امریکی فورسز کے مکمل انخلاء کے بعد امریکی وفد نے قطر میں پہلی دفعہ طالبان کے نمائندوں کے ساتھ ملاقات کی۔
مذاکرات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ یہ ایک ورکنگ اجلاس تھا۔ مذاکرات میں امریکی وفد نے کھُلے الفاظ میں بیان کیا ہے کہ طالبان کا جائزہ ان کے بیانات کے حوالے سے نہیں ان کے حملوں کے حوالے سے لیا جائے گا۔
پرائس نے کہا ہے کہ مذاکرات میں افغانستان میں دہشت گردی کے خطرے اور امریکی شہریوں، امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے افغان شہریوں اور غیر ملکیوں کو ملک سے نکلنے کی اجازت دینے کے موضوعات پر بھی بات چیت کی گئی۔
پرائس نے مذاکرات میں امریکہ خفیہ ایجنسی کے اعلیٰ حکام کی بھی شرکت کا ذکر کیا تاہم انہوں نے طالبان کے داعش۔کے کے معاملے میں امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے یا نہ کرنے سے متعلق سوالات کا کوئی واضح جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ "یہاں مشترکہ مفاد پیش نظر ہے۔ داعش۔کے جس قدر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے خطرہ ہے اسی قدر طالبان کے لئے بھی خطرہ ہے"۔
متعللقہ خبریں
نائجیریا، ریاست قدونا میں ایک جتھے کے مسلح حملے میں 23 افراد جان بحق
اس دوران متعدد افراد کو اغوا کر لیا گیا جن میں سے کچھ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے