نائجیریا میں مسلح حملہ،29 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبوں زامفارا اور کاتسینہ میں ہوئے مسلح حملوں میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے

1716285
نائجیریا میں مسلح حملہ،29 افراد ہلاک

نائیجیریا کے صوبوں زامفارا اور کاتسینہ میں ہوئے مسلح حملوں میں انتیس افراد ہلاک ہو گئے۔

 مقامی پریس کےمطابق، بعض نامعلوم مسلح افراد نے زمافارا کے علاقے کاورا نامونڈا میں حملہ کیا جس کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک اور متعدد مکان جل گئے۔

 مسلح افراد نے کاتسینہ  کے علاقے میں ایک مسجد پر فائرنگ کر دی جس میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 واضح رہے کہ ان علاقوں میں کسانوں اور فولانی قبیلے کے درمیان  جھڑپوں کا سلسلہ جایر رہتا ہے جس کی وجہس ے اب تک ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑ چکے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں