مراکش نے روس کے لئے براہ راست پروازیں معطل کر دیں

مراکش انتظامیہ نے آج سے روس کے لئے پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے: روس سفارت خانہ

1715463
مراکش نے روس کے لئے براہ راست پروازیں معطل کر دیں

مراکش انتظامیہ نے روس کے ساتھ براہ راست پروازوں کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

رباط میں روس سفارت خانے کے فیس بُک پیج سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "مراکش انتظامیہ نے آج سے روس کے لئے پروازوں کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکش حکومت کا فیصلہ صرف دونوں ملکوں کے درمیان براہ راست پروازوں کا احاطہ کرتا ہے۔ بیان میں فیصلے کی وجہ سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

مراکش کے حکام کی طرف سے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ روس نے کورونا وائرس حفاظتی تدابیر کے سلسلے میں مراکش سمیت 8 ممالک کے لئے بند پروازوں کو ماہِ مئی میں دوبارہ بحال کر دیا اور ستمبر میں جاری کردہ اعلان میں کہا تھا کہ مراکشی شہری براہ راست پروازوں سے یا پھر بیلاروس سے بلواسطہ شکل میں روس میں داخل ہو سکتے ہیں۔



متعللقہ خبریں