ملک میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے:ایف بی آئی

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2019 کے مقابلے  2020میں قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا

1711487
ملک میں گزشتہ سال قتل کے واقعات میں 30فیصد اضافہ ہوا ہے:ایف بی آئی

امریکہ میں 2019 کے مقابلے میں گزشتہ سال  قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ۔

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق ،امریکہ میں 2019 کے مقابلے  2020میں قتل کے واقعات میں 30 فیصد اضافہ ہوا ۔ 

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ  امریکہ میں گزشتہ سال 21 ہزار 500  قتل ہوئے ۔

ایف بی آئی کی رپورٹ کے مطابق، پچھلے سال قتل کے واقعات کی تعداد میں جون سے تیزی سے اضافہ ہوا جبکہ جنوبی ریاست لوزیانا میں قتل کی شرح سب سے زیادہ رہی۔

ایف بی آئی کی جرائم پر مبنی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سن 2020 میں77 فیصد قتل پستول  سے کیے گئے جو کہ 2019 میں 74 فیصد تھے۔

ماہرین نے پچھلے سال قتل کی تعداد میں اضافے کی کوئی واضح وضاحت فراہم نہیں کی ہے لیکن انہوں نے کووڈ کے عدم استحکام کے اثرات اوراسلحے کی فروخت میں اضافے کی طرف اشارہ کیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں