کینیڈا: کان میں حادثہ،39 کان کن محصور ہو گئے

کینیڈا کی ویل نامی کمپنی سے وابستہ اس کان میں گزشتہ اتوار کے روز ایک حادثہ پیش آیا جس میں محصور انتالیس کان کنوں کو باہر نکلانے کی کوششیں جاری ہیں

1711388
کینیڈا: کان میں حادثہ،39 کان کن محصور ہو گئے

کینیڈا  کے صوبہ اونٹاریو میں واقع ایک کان کے اندر انتالیس کان کن محصور ہو گئے۔

 کینیڈا کی ویل نامی کمپنی سے وابستہ اس کان میں گزشتہ اتوار کے روز ایک حادثہ پیش آیا جس میں محصور انتالیس کان کنوں کو باہر نکلانے کی کوششیں جاری ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ  زیر زمین 1258میٹر گہرائی میں موجود اس کان  کے کنویں میں حادثہ ہونے کی وجہ سے کان کنوں کو  اوپرلانے والی مشین بند ہو گئی  جس کی وجہ سے یہ وہاں محصور ہو گئے ہیں جبکہ انہیں خوراک اور ادویات پہنچا دی گئی ہیں۔

یہ کان سن 2014 سے کھلی ہوئی ہے جہاں دوسو کان کن کام کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں