صومالیہ، موغادیشو میں کار بم حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک

موغا دیشو کے جیل غاب علاقے میں ہونے والے اس حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں

1710420
صومالیہ، موغادیشو میں کار بم حملے میں کم ازکم 7 افراد ہلاک

صومالی دارالحکومت موغا دیشو میں  کار بم حملے میں 7 افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

مقامی میڈیا   میں شائع خبروں کے مطابق  موغا دیشو کے جیل غاب علاقے میں ہونے والے اس حملے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

عسکری ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق موغادیشو میں ترک سفارت خانے اور صومالیہ ترک ٹاسک فورس کمانڈ سےکافی دور کے  ایک مقام پر ہونے والے اس حملے میں کسی ترک  شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اگرچہ ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تو بات سب کے علم میں ہے کہ ملک میں دہشت گرد تنظیم الشباب اکثر سیکورٹی فورسز اور شہری بستیوں کو نشانہ بناتے ہوئے حملے کرتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں