صومالیہ: فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش بم حملہ

دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا

1710268
صومالیہ: فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش بم حملہ

صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک خود کش حملہ آور نے فوجی ہیڈ کوارٹر کے قریب اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا۔

پولیس ترجمان عبدالفتاح آدان حسن نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ اعلیٰ فوجی افسران کے مکانات اور مدینہ ہسپتال کے قریب کیا گیا ہے۔ حملے میں خود کش حملہ آور کے علاوہ کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاع کے مطابق سکیورٹی حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں اور حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تاحال حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

 

 



متعللقہ خبریں