جاپان۔امریکہ۔جنوبی کوریا اجلاس، شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق رائے

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا کے درمیان، شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے معاملے میں، اتفاق رائے طے پا گیا

1709675
جاپان۔امریکہ۔جنوبی کوریا اجلاس، شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے پر اتفاق رائے

جاپان، امریکہ اور جنوبی کوریا  کے درمیان، شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے کے لئے باہمی تعاون میں اضافے پر، اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشی متسو نے نیو یارک میں اقوام متحدہ  کے 76 جنرل کمیٹی اجلاس  میں امریکہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ "شمالی کوریا" کے موضوع پر ملاقات کی۔

سہ فریقی مذاکرات میں جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی، امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن اور جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ چنگ ایو یونگ  کے درمیان، اقوام متحدہ  کے فیصلوں کا اطلاق کرتے ہوئے، سفارتی کوششوں میں اضافے اور شمالی کوریا کو جوہری اسلحے سے مکمل طور پر پاک کرنے کے معاملے میں اتفاق رائے طے پا گیا ہے۔

مذاکرات کے پریس کانفرنس حصے میں موتیگی نے کہا ہے کہ وزراء کی سطح کا یہ اجلاس تبادلہ خیال کے لئے نہایت موزوں وقت پر منعقد ہوا ہے۔ شمالی کوریا کی حالیہ جوہری اور بیلسٹک کاروائیاں جاپان، علاقے اور بین الاقوامی برادری کے لئے خطرہ بن رہی ہیں۔

امریکہ وزارت خارجہ کی ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بلنکن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کوریا جزیرہ نما کو جوری اسلحے سے پاک کرنے کے معاملے میں امریکہ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔

تینوں وزراء نے مذاکرات میں میانمار، چین اور موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔

واضح رہے کہ تینوں وزراء کے درمیان آخری اجلاس ماہِ مئی میں لندن میں منعقدہ جی۔7 سربراہی اجلاس کے دوران ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں