نمیبیا: سیاست دانوں اور قبائلی سرداروں نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا

نمیبیا کے اخبار سن کے مطابق، جرمنی کی جانب سے نسل کشی پر معافی مانگنے اور 1٫1  ارب یورو بطور ہرجانہ ادا کرنے کو ناکافی قرار دینے پر مصر مظاہرین نے   اس معاہدے کے خلاف احتجاج کیا

1708958
نمیبیا: سیاست دانوں اور قبائلی سرداروں نے پارلیمان پر دھاوا بول دیا

نمیبیا میں جرمنی  کے ساتھ نسل کشی کے جواز میں ہرجانے کے معاہدے پر تنقید کرنے  والے سیاست دانوں اور قبائلی  سرداروں نے  پارلیمان پر دھاوا بول دیا ۔

 نمیبیا کے اخبار سن کے مطابق، جرمنی کی جانب سے نسل کشی پر معافی مانگنے اور 1٫1  ارب یورو بطور ہرجانہ ادا کرنے کو ناکافی قرار دینے پر مصر مظاہرین نے   اس معاہدے کے خلاف احتجاج کیا ۔

 دارالحکومت ونڈ ہوک میں  یکجا سینکڑوں مظاہرین پیدل مارچ کے بعد  پارلیمان میں زبردستی گھس گئے۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس  نے 28 مئی کو نمیبیئن عوام سے ماضی کی نسل کشی پر معافی طلب کرتے ہوئے ہلاک شدگان کے لواحقین کو 1٫1 ارب یورو بطور معاوضہ تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

 



متعللقہ خبریں