امریکہ: کانگریس کے گرد دوبارہ فولادی باڑ کھڑی کر دی گئی

انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپوں کے متوقع احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے کانگریس کے اطراف میں دوبارہ سے فولادی باڑ لگا دی گئی

1707227
امریکہ: کانگریس کے گرد دوبارہ فولادی باڑ کھڑی کر دی گئی

امریکہ میں انتہائی دائیں بازو کے حامی گروپوں کے 18 ستمبر بروز ہفتہ متوقع احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے کانگریس کی عمارت کے اطراف میں دوبارہ سے فولادی باڑ لگا دی گئی ہے۔

اطلاع کے مطابق ملک میں 6 جنوری کو کانگریس پر دھاوے کے دوران حراست میں لئے گئے افراد کے ساتھ تعاون کے لئے "6 جنوری کے لئے انصاف" کے سلوگن سے  18 ستمبر کو کانگریس کے گرد احتجاجی مظاہرہ متوقع ہے۔

مظاہرے سے قبل کانگریس اور واشنگٹن ڈی سی پولیس نے سکیورٹی اقدامات کو سخت ترین کر دیا ہے۔ کانگریس کے گرد سے ہٹائی گئی فولادی باڑ کو کل رات سے دوبارہ لگا دیا گیا ہے اور سکیورٹی اہلکار بھی رفتہ رفتہ عمارت کے گرد جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

بالٹی مور اور فئیر فیکس  جیسے اطراف کے شہروں سے آنے والے پولیس اہلکاروں نے علاقے کی مکمل چھان پھٹک کی ہے۔

ہفتے کے روز مظاہرے میں شرکت کی تعداد تاحال نامعلوم ہے اور توقع ہے کہ پولیس عمارت کے گرد سکیورٹی کو مزید سخت کر دے گی۔

اس دوران امریکہ کی نیوز سائٹ ایکسئیس نے دو ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر میں کہا ہے کہ احتجاجی مظاہرے کی وجہ سے سینٹ سے منسلک آفس آج بند رہیں گے اور ملازمین اپنے روزمرّہ کام  آن لائن سرانجام دیں گے۔

 



متعللقہ خبریں