کورونا ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات سے نئے ویریینٹ کو نا گزیر بنا دے گی، عالمی ادارہ صحت

دنیا بھر میں ابتک 5 ارب 700 ملین  کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں

1706453
کورونا ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات سے نئے ویریینٹ کو نا گزیر بنا دے گی، عالمی ادارہ صحت

عالمی  ادارہ  صحت  کے ڈائریکٹر جنرل  تیدروس  ادہانوم  نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس  ویکسین  کی تقسیم میں عدم انصاف   کے جاری رہنے کی صورت میں  مزید ویرینٹ منظر عام پر آئیں گے اور سماجی و اقتصادی حالات متاثر ہوں گے۔

گیبرے سوس نے سوئس شہر جنیوا کے مرکزی دفتر میں   پریس کانفرس کا اہتمام کرتے ہوئے کہا ہے کہ   دنیا بھر میں ابتک 5 ارب 700 ملین  کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہیں اور خطہ افریقہ میں اس تعداد کا محض 2 فیصد ہی لگایا جا سکا گیا ہے۔ 

گیبرے سوس نے  اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ  ہمارے ادارے کا ہدف  رواں سال کے اختتام تک   ہر ملک کی  کم ازکم 40 فیصد آبادی کو ویکسین لگانے پر مبنی ہے۔  افریقہ میں محض دو ممالک میں ہی اس ہدف تک رسائی ممکن بن سکی ہے۔

دنیا میں کوویڈ 19 ویکسینکی ترسیل میں عدم مساوات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے، گیبرے سوس نے خبردار کیا  ہے کہ اگر یہ  عمل جاری رہا تو وائرس میں تغیرات کا سلسلہ بھی  جاری رہے گا اور ویکسین کو کم موثر بنانے والی نئی شکلیں ابھرتی رہیں گی۔

یہ بتاتے ہوئے کہ کوویڈ 19 ویکسین گلوبل ایکسیس پروگرام (COVAX) کے ذریعے 141 ممالک کو ویکسین کی تقریبا 26 260 ملین خوراکیں بھیجی گئی ہیں ، گیبرے سوس نے مزید کہا کہ یہ حقیقت کہ ویکسین  تیار کرنے والی فرمیں صرف  بلند آمدنی کے حامل ممالک کے ساتھ دو طرفہ معاہدے کر رہے ہیں ، جس سے ترسیل کا عملی پیچیدہ بن رہا ہے۔



متعللقہ خبریں