کورونا کا خدشہ،روسی صدر قرنطینہ میں چلے گئے

کریملن کے مطابق،68 سالہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے وفد میں شامل متعدد ارکان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کو بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔

1706199
کورونا کا خدشہ،روسی صدر قرنطینہ میں چلے گئے

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے قریبی ساتھیوں کے کورونا کا شکار ہونے پر خود کو قرنطینہ کرلیا۔

کریملن کے مطابق،68 سالہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے اپنے وفد میں شامل متعدد ارکان کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر خود کو بھی قرنطینہ کرلیا ہے۔

 روسی صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادی میر پوٹن بالکل صحت مند ہیں اور وائرس کا شکار نہیں ہیں تاہم قرنطینہ میں جانے کے بعد روسی صدر رواں ہفتے تاجکستان میں سلامتی اجلاس میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔

ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم جانتے ہیں صدر ولادی میر پوٹن کے وفد میں سے کون کون کورونا کا شکار ہوا ہے تاہم صدر پوٹن کے قرنطینہ میں جانے سے ان کے کام پر کوئی فرق نہیں پڑے گا اور وہ اپنے تمام معاملات ویڈیو کانفرنس سے ذریعے انجام دیں گے۔



متعللقہ خبریں