افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

کابل سے امریکی انخلا کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انخلا امریکہ کی تاریخ کا سب سے مشکل عمل تھا، 100 سے 200 امریکی تاحال افغانستان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے کابل میں اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا

1700040
افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی سفارتی مشن معطل کر کے قطر منتقل کر دیا ہے، تسلیم کیے جانے اور تعاون حاصل کرنے کے لیے طالبان کو اقدامات کرنا ہوں گے۔

کابل سے امریکی انخلا کے بعد امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انخلا امریکہ کی تاریخ کا سب سے مشکل عمل تھا، 100 سے 200 امریکی تاحال افغانستان موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا نے کابل میں اپنا سفارتی مشن معطل کر دیا، لیکن اسے دوحہ منتقل کر دیا گیا ہے، ہم طالبان سے شہریوں کی محفوظ منتقلی کے وعدے کی پاسداری کروائیں گے۔

انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ  ایک لاکھ 23 ہزار سے زائد  افراد کو افغانستان سے بحفاظت منتقل کیا گیا۔ افغانستان سے منتقل کیے گئے افراد میں 6 ہزار امریکی بھی شامل ہیں۔

ایک سو سے دو سو  کے قریب امریکی اب بھی افغانستان میں موجود ہیں۔ معلوم کر رہے ہیں کہ امریکی افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں یا نہیں۔ افغانستان سے نکلنے والے افغانوں کی معاونت کریں گے۔  ویزہ ہولڈرز کو افغانستان سے نکلنےکی اجازت دی جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ،خطے میں انسداد دہشت گردی کی صلاحیت برقرار رکھیں گے۔ کابل ایئر پورٹ کے گیٹ پر 13 امریکیوں سمیت کئی افغان ہلاک ہوئے۔ دھماکے میں ہلاک امریکیوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے۔ افغانستان میں امن و امان کی صورت حال پر گہری نظر رکھیں گے،طالبان کے علاوہ دیگر اداروں کے ذریعے افغان عوام تک امداد پہنچائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ امداد طالبان کے بجائے عالمی اداروں سے افغان عوام تک پہنچائیں گے، ہم قطر اور ترکی کی کوششوں کو سراہتے ہیں، خطے اور دیگر ممالک کے ساتھ بات چیت جاری رہے گی۔

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا، ایک لاکھ 23ہزار سے زائد افراد کو افغانستان سےبحفاظت منتقل کیا، افغانستان میں سو سے دو سو کےقریب امریکی رہ گئے ہیں صحیح تعداد کا تعین کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ افغانستان سے 20 سال بعد امریکا کا قبضہ ختم ہوگیا، امریکا نے افغانستان سے فوجی انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی، امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکنزی نے بھی افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس موقع پر طالبان نے کابل ایئرپورٹ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے، پورے افغانستان پر کنٹرول کی خوشی میں طالبان نے ہوائی فائرنگ بھی کی۔



متعللقہ خبریں