کابل ہوائی اڈے پر24تا 36گھنٹوں میں مزید حملہ ہو سکتا ہے:بائیڈن
امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ہوائی اڈے پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا ہے
1699127
امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ہوائی اڈے پر 24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اور حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کابل ہوائی اڈے پر حملے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈرز نے مجھے بتایا ہے کہ اگلے 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران ایک اور حملہ ہوسکتا ہے لہذا کابل ہوائی ڈے پر موجود فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ امریکی شہریوں کی جان بچانے کے لیے جو ہوسکتا ہے کریں۔
کابل میں امریکی سفارت خانے کی جانب سےانتباہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظر کابل ہوائی اڈے کے قریب تمام امریکی شہری فوری طور پر علاقہ چھوڑدیں۔
دوسری جانب امریکی صدر نے کہا کہ افغانستان میں ڈرون حملہ آخری نہیں تھا، ہم ہر اس شخص کو ڈھونڈ نکالیں گے جو دھماکے میں ملوث تھا، اس کے علاوہ افغانستان میں زمینی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور اب بھی حملوں کا خطرہ ہے۔