اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی کابل ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

تنظیم کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ وجوہات سے قطع نظر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف او آئی سی کا موقف واضح ہے  اور یہ تنظیم   افغانستان میں حملے کی شدید مذمت  کرتی ہے

1698284
اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)  کی کابل ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

تنظیم کی جانب سے دیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ وجوہات سے قطع نظر ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف او آئی سی کا موقف واضح ہے  اور یہ تنظیم   افغانستان میں حملے کی شدید مذمت  کرتی ہے۔

حملے میں جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرنے کے ساتھ ساتھ  دہشت گردی کی روک تھام کے لیے  بین الاقوامی تعاون  کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

کابل حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب علاقے سے انخلاء کی کوششیں جاری تھیں کہ اس دوران ہونے والے دھماکے  سے  بہت سے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

اس حملے کی ذمہ داری جسے دہشت گرد تنظیم  داعش نے قبول کی ہے کئی  ایک ممالک اور طالبان نے ان کی مذمت کی ہے۔



متعللقہ خبریں