یوگنڈا، امریکہ کی درخواست پر، 2 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کرے گا

امریکہ کی درخواست پر یوگنڈا نے 2 ہزار افغان مہاجرین  کو عارضی طور پر قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے: انیاکون

1693342
یوگنڈا، امریکہ کی درخواست پر، 2 ہزار افغان مہاجرین کو قبول کرے گا

یوگنڈا نے امریکہ کی طلب پر 2 ہزار افغان مہاجرین کو عارضی طور پر ملک میں قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

روزنامہ دی ڈیلی مانیٹر کے مطابق یوگنڈا کے وزیر اعلیٰ برائے امداد،آفات و امورِ مہاجرین  ایستھر انیاکون  نے کہا ہے کہ امریکہ کی، صدر یوری موسیوینی  سے، درخواست پر یوگنڈا نے 2 ہزار افغان مہاجرین  کو عارضی طور پر قبول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انیاکون نے کہا ہے کہ جب تک افغان مہاجرین یوگنڈا میں رہیں گے ان کے تمام مصارف امریکہ حکومت کی طرف سے پورے کئے جائیں گے۔

اس فیصلے سے یوگنڈا  افغان مہاجرین کو قبول کرنے والا پہلا افریقی ملک بن گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق 500 افراد پر مشتمل مہاجرین کا پہلا قافلہ 16 کو یوگنڈا پہنچ گیا ہے۔



متعللقہ خبریں