ہیٹی میں زلزلہ ،ہلاکشدگان کی تعداد تیرہ سو تک جا پہنچی

ہیٹی میں آنے والے طاقت ور زلزلے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تقریبا تیرہ سو ہو گئی ہے

1691682
ہیٹی میں زلزلہ ،ہلاکشدگان کی تعداد تیرہ سو تک جا پہنچی

ہیٹی میں آنے والے طاقت ور زلزلے کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد تقریبا تیرہ سو ہو گئی ہے۔

خبر کے مطابق، ہیٹی میں امدادی  آپریشن بدستور جاری ہے جبکہ غیر ملکی امداد پہنچنا بھی شروع ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دن سات اعشاریہ دو شدت کے ايک زلزلے کے نتیجے میں تقریباً چودہ ہزار عمارات منہدم ہو گئیں جبکہ اتنی ہی متاثر ہوئیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اس قدرتی آفت کی وجہ سے تقریباً چھ ہزار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جبکہ لاپتہ ہونے والوں کی تعداد غیر واضح ہے۔

 متاثرہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہے اور ملبے تلے دبے لوگوں کو زندہ نکالنے کی امیدیں آہستہ آہستہ دم توڑتی جا رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں